ایم ڈی واٹر بورڈ نے بڑے پیمانے پر انتظامی تبادلے ،تقرریاں کردیں ،شہر کے اضلاع کو انتظامی طور پر مختلف زونوں میں تقسیم کردیا گیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید نے ادارے کی کارکردگی میں بہتری ،منتخب عوامی نمائندوں اور شہریوں کی جانب سے وقتاً فوقتاً ملنے والی شکایات پر واٹربورڈ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبادلے اور تقرریاں کی ہیں، شہر کے اضلاع کو انتظامی طور پر مختلف زونوں میں تقسیم کردیا گیاہے،جبکہ عرصے سے ایک ہی جگہ تعینات عملے کو بھی دیگر مقامات و تنصیبات پر تعینات کردیا گیا ہے، ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا ہے کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کی شکایات پر افسران سے والوو مین تک کو ان کے عہدوں اور تعیناتی کے مقام سے جلد ہٹا دیا جائے گا ،ادارے میں احتساب کا عمل شروع ہوگیا ہے جلد اس سلسلے میں مزید اقدامات کئے جائیں گے ،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر بدھ کو واٹربورڈ میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں ،تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں ،ان کے مطابق شہر کے مختلف حصوں کو کارکردگی میں بہتری اور شہریوں کی شکایات کے ازلے کے لئے انتظامی طور پر مختلف زونوں میں تقسیم کردیا گیا ہے ، زون ویسٹ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ویسٹ ’’اے‘‘ کا سپرنٹنڈنگ انجینئر اویس ملک کو بنایا گیا ہے ان کے زیر انتظام بلدیہ اور کیماڑی کے علاقے ہوں گے، ویسٹ ’’بی‘‘ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد علی شیخ ہوں گے جو اورنگی ، سائیٹ ٹاؤن ،گڈاپ اور سرجانی میں فرائض ادا کریںگے ، ڈسٹرکٹ سینٹرل’’ اے‘‘ میں نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد شامل ہیں اس کا سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام محمد حب کو تعینات کیا گیا ہے ، سینٹرل ’’بی‘‘ میں فیڈرل بی ایریا ، لیاقت آباد اور ناظم آباد شامل ہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر توقیر علی خان ہوں گے ، ڈسٹرک ملیر میں ملیر اور بن قاسم کے علاقے شامل ہیں جس کا سپرنٹنڈنگ انجینئر امداد مگسی کو بنایا گیا ہے ،ڈسٹرکٹ ساؤتھ ’’اے‘‘ میں لیاری کا علاقہ شامل کیا گیا ہے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد اسلم اعوان کو تعینات کیا گیا ہے ،ساؤتھ’’ بی‘‘ میں صدر اور کلفٹن کا علاقہ ہے یہاں آفتاب احمد چانڈیو کو تعینات کیا گیا ہے،ڈسٹرکٹ ایسٹ ’’اے‘‘ میں جمشید ٹاؤن کا علاقہ ہے ،سعید شیخ سپرنٹنڈنگ انجینئر کے فرائض ادا کریں گے ،ایسٹ ’’بی‘‘ میں گلشن اقبال ، گلستان جوہر اور اسکیم 33 کے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام قادر عباس تعینات کئے گئے ہیں ، ڈسٹرکٹ کورنگی میں کورنگی ، شاہ فیصل کورنگی اور لانڈھی شامل ہیں سپرنٹنڈنگ انجینئر روشن دین ہوں گے ، ڈسٹرک کونسل ، کراچی کے مضافاتی علاقوں کا سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد حنیف بلوچ کو بنایا گیا ہے جبکہ واجد اقبال صدیقی کو ڈی ایم ڈی ٹینکنیکل سروسز کا اسٹاف افسر تعنیات کیا گیا ہے ،اس کے علاوہ محمد ثاقب کو ڈائریکٹر ایف اینڈ اے تعینات کیا گیا ہے ،سینئر ڈائریکٹر فنانس سید مختار شاہ کو ایچ آر ڈی اینڈ اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر بلنگ محمد اعظم خان کو ڈائریکٹر اسپورٹس اور اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ای اینڈ ایم ندیم احمد بطور اسپورٹس افسرتبادلہ کیا گیا ہے ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر طاہر علی خان ،سب انجینئر محمد ریحان اور سپروائزر محمد نعمان خان کو حب ٹرنک مین ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر(سول ) جاوید احمد ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر(مکینیکل )مسرت ذکی اور سب انجینئر مرزا عاصم بیگ کو کے ڈی سی II ،سب انجینئر خالد ، سب انجینئر (ای اینڈ ایم ) کاشف، سپروائزر حیدر عابدی،شمس الدین ، فور مین طفیل احمد کا، کے ڈی سی1تبادلہ کردیا گیا ہے ،ایگزیکٹو انجینئر آصف قادری کو حب ٹرنک مین اور حب ڈویژن سول ، ایگزیکٹو انجینئر سلیم اختر کو واٹرٹرنک مین II،ایگزیکٹو انجینئر عبدالمنان کو سٹی ٹرنک مین ،ایگزیکٹو انجینئر فرید بیگ کو فیڈرل ٹرنک مین اور ایگزیکٹو انجینئر محمد ریاض کو کے ڈی سول ’’I ‘‘اور کے ڈ ی سول II میں تعینات کیا گیا ہے ،سیف اللہ خان سپروائزر کو ڈملوٹی ڈویژن ،ڈبلیو ٹی ایم IIتبادلہ کیا گیا ہے ، سپرنٹنڈنگ انجینئر منظور علی کھتری سے پروجیکٹ منیجر ای اینڈ ایم ،ایس تھری کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ،دریںاثناء اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر عمران احمد صدیقی ،شہباز بشیر ،این رضا،سپروائزر ،سب انجینئر ظہیر الدین کا نیپا ہائیڈرنٹ ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئراکبر قائم خانی ، سب انجینئر علی عباس زیدی ،سپروائزر محمد دانیال کا صفورہ ہائیڈرنٹ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر محمد خالد فاروقی،تنویر احمد ،کا لانڈھی I اور II ہائیڈرنٹ، سب انجینئر شیخ عدنان لانڈھی ,1 احمد محمد سمیر خان کا لانڈھی II، سب انجینئر سعید ہکڑو کا کیٹل کالونی ہائیڈرنٹ ، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر/آئی او نعمت اللہ ،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرریاض حسین قادری کا سخی حسن ہائیڈرنٹ،سپروائزر مرزا پرویز بیگ کو نارتھ ایسٹ کراچی ،اے ای ای نعمت اللہ اور سب انجینئر ظہیر الدین کو بلدیہ ہائیڈرنٹ پر تعینات کیا گیا ہے ،جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بند کئے جانے والے ہائیڈرنٹس کے دیگر عملے کو ان کے اپنے متعلقہ شعبوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،واضح رہے کے اس سے قبل ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز کی سطح پر بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔