ْڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے امریکن سول سوسائٹی بھی بھرپور کردار اداکررہی ہے، عافیہ موومنٹ

یونائیٹڈ کرسچن منسٹری، نارتھ ایریزونا کی کیمپس منسٹرکیتھلین ڈے کا امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ کو خط

بدھ 28 دسمبر 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی بے گناہی کی بنیاد پر رہائی اور وطن واپسی کی مہم عالمی سطح پر بھی تیزی سے جاری ہے۔امریکن سول سوسائٹی بھی اس سلسلے میں بھرپور کردار اداکررہی ہے۔ یونائیٹڈ کرسچن منسٹری، نارتھ ایریزونا کی کیمپس منسٹرکیتھلین ڈے نے امریکی خاتون اول مشعل اوبامہ سے اپیل کی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرکے وطن واپس بھیجا جائے ۔

عافیہ موومنٹ میڈیا سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی جدوجہد میں عالمی سول سوسائٹی کا کردار بین المذاہب ہم آہنگی کا سبب بن رہا ہے ۔ معروف امریکی مصنف، شاعر، دانشور اور انسانی حقوق کے علمبردار موری سلاخن نے امریکی صدر باراک اوبامہ کی سبکدوشی سے قبل ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پٹیشن دائر کی ہے جس میں آن لائن بھی حصہ لیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن پٹیشن میں حصہ لینے کیلئے تفصیلات اورطریقہ کار عافیہ موومنٹ کی ویب سائٹ ، فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی موجود ہے۔کیتھلین ڈے کا کہنا ہے کہ عافیہ پر بنیادی طور پرایک غیرمسلم حکومت کی طرف سے ظلم کیا گیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ سیاسی کھیل کھیلنے کیلئے عالمی قوتوں کیلئے ڈاکٹر عافیہ ایک کردار تھی۔ وہ انتہائی بے دردی کے ساتھ امریکہ میں قید ہے۔