30 دسمبر کو نشترپارک میں ہونے والا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا، ڈاکٹر فاروق ستار

بدھ 28 دسمبر 2016 22:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے رنچھوڑ لائن،کھا دار اور عثمان آباد کے عوام میں 30 دسمبر کو نشترپارک میں ہونے والے عظیم الشان جلسہ کے پمفلیٹ تقسیم کئے اور انہیں جلسہ میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اراکین رابطہ کمیٹی، حق پرست اراکین اسمبلی، سی ای سی کے ذمہ داران سمیت بڑی تعداد میں اہل محلہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فاروق ستار نے 28 دسمبر کو نشترپارک میں کراچی والے کے عنوان سے ہونے والے کراچی میلے کی ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی۔ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے 30 دسمبر کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔ ٍانہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست کی کہ وہ اپنے اہل خانہ اور دوست و احباب کے ہمراہ بڑی تعداد میں 30 دسمبر کے جلسہ میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ اس شہر کے عوام آج بھی متحد و منظم ہیں۔ بعدازاں سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل نے گلشن اقبال میں 30دسمبر کے جلسہ کے حوالے سے عوام میں پمفلیٹ تقسیم کئے اور جلسے میں شرکت کی دعوت دی۔