پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹر کے قتل کے شبے میں شوہر اور نجی لا ء کالج کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا

ڈاکٹر عظمیٰ 19دسمبر کو جرمنی سے پاکستا آئی ،شوہر نے قتل کیا‘بہن قمرالنساء کا الزام

بدھ 28 دسمبر 2016 22:49

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) جہلم میں پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹر کے قتل کے بعد اس کے شوہر اور نجی لا ء کالج کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ مقتولہ کی بہن نے الزام عائد کیاہے عظمیٰ کو شوہر نے قتل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی نژاد جرمن ڈاکٹر عظمی کے قتل کی تفتیش کے سلسلے میں مقتولہ کے خاوند شہباز اور نجی لا کالج کے مالک کو زیرحراست لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ مقتولہ کی بہن قمر النسا ء نے الزام لگایا ہے کہ عظمیٰکو اس کے خاوند نے قتل کیا ہے۔ ڈاکٹر عظمی 19 دسمبر کو جرمنی سے پاکستان آئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :