فیکٹری جلانے کی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹر آفس کے گرائونڈ میں کی‘رحمان بھول کے ساتھی غلام علی عرف گولی کا انکشاف

بدھ 28 دسمبر 2016 22:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء)سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، رحمان بھولا کے ساتھی غلام علی عرف گولی کے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جس کاویڈیو بیان نجی ٹی وی نے حاصل کر لیا ہے ۔ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ اس نے فیکٹری جلانے کی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹر آفس کے گرائونڈ میں کی۔

(جاری ہے)

غلام علی گولی کے مطابق سانحہ بلدیہ کے روز کالو ڈاڈا نے اسے فون کر کے گرائونڈ میں بلایا۔

وہ رحمان بھولا کے ساتھ موٹر سائیکل اور سفید کار میں فیکٹری گئے۔ ملزم نے فیکٹری پہنچ کر دروازے بند کئے اور کیمیکل پھینک کر آگ لگائی۔ ملزم غلام علی نے بتایا کہ انہیں بعد میں پتہ چلا کہ فیکٹری میں آگ بڑے پیمانے پر لگی ہے، آگ لگاتے وقت لڑکوں کے پاس اسلحہ بھی تھا۔