حکومت نے 19سال کے بعدقرض اتارو، ملک سنواروسکیم کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا

عوام نے جس بینک میں رقم جمع کرائی وہیں سے ادائیگی ہو گی‘ سیکرٹری خزانہ

بدھ 28 دسمبر 2016 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) حکومت نے 19سال کے بعدقرض اتارو، ملک سنواروسکیم کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ،عوام نے جس بینک میں رقم جمع کرائی وہیں سے ادائیگی ہو گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے سیکرٹری خزانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کیلئے قوم کی طر ف سے دی جانے والی رقم ناقابل واپسی تھی، عوام یہ رقم واپس نہیں لے سکتے تاہم حکومت نے 19سال بعد قرض حسنہ دینے والوں کو اسکی واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔

قرض اتارو ملک سنوارو میں قرض حسنہ دینے والے اب اپنے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔ سیکرٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ جس بینک میں پیسے جمع کروائے تھے وہیں سے ادائیگی ہو گی۔ 1997 ء میں قوم نے ملک کے قرض اتارنے کیلئے نواز حکومت میں قرض حسنہ دیا تھا۔ سیکرٹری خزانہ کے مطابق19سال میں صرف ایک لاکھ روپے کا قرض واپس کیا گیا، قرض اتارو ملک سنوارو سکیم کے لئے قوم نے 175 کروڑ روپے امداد دی۔