پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی موبائل ایپ لانچ کر دی

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 21:14

پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی موبائل ایپ لانچ کر دی

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے خصوصی موبائل ایپ لانچ کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کے تحفظ کیلئے بڑا عملی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کیلئے ایک خصوصی موبائل ایپ لانچ کی گئی ہے جس کی مدد سے وہ خود کو حراساں کرنے والے افراد کیخلاف کاروائی کروا سکتی ہیں۔ اگر کسی بھی خاتون کو کہیں بھی حراساں کیا جاتا ہے تو اسے صرف یہ کرنا ہو گا کہ اس ایپ میں موجود ایک بٹن کو دبا دے۔ اس بٹن کے دباتے ہی خاتون کی لوکیشن کی تفصیلات اور فوری الرٹ متعلقہ حکام کو چلا جائے گا۔ الرٹ جانے کے فوری بعد ڈولفن فورس اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار خاتون کی مدد کیلئے پہنچ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :