ْڈسٹرکٹ و ریجنل بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے شہدائے آرمی پبلک سکول کوخراج تحسین

بدھ 28 دسمبر 2016 22:21

ملتان ۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ و ریجنل بوائے سکائوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سکائوٹس کے تربیتی مراکز گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول لاڑ، مخدوم رشید، جلالپور پیر والا، شجاع آباد اور ریجنل سکائوٹ ہیڈ کوارٹر ملتان میں شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی لازوال اور تاریخی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شرکاء قائد اعظم بیج اور علامہ اقبال بیج سکائوٹس کی جانب سے شہداء کے اعزاز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، فاتحہ خوانی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اس ملک کے نوجوان آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پر 500 سے زائد سکائوٹس ، لیڈرز، صدر معلمین اور معززین نے اس دعا میں شرکت کر کے امن دشمن کو سخت پیغام دیا کہ ا س قوم کا بچہ بچہ دفاع پاکستان اور امن کے لئے ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل سکائوٹ آرگنائزر ملتان سید ضمیر الاسلام بخاری ، سردار محمد اظہر ڈوگر، ملک محمد شریف، محمد اشفاق انصاری، اشفاق احمد ڈوگر، الحاج اے ڈبلیو ناصر، تنویر الحسن و دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔