وفاقی دارالحکومت سے 2جواں سالہ لڑکیوںکازناکی خاطر اغواء

، پولیس تاحال مغویان کو برآمد کرنے میں ناکام ، پریشان حال والدین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت سے 2جواں سالہ لڑکیوںکازناکی خاطر اغواء، پولیس تاحال مغویان کو برآمد کرنے میں ناکام ، پریشان حال والدین نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بہارہ کہو کی حدود سے 16سالہ نوجوان لڑکی کو ملزمہ جمیلہ آنٹی سمیت 3افراد نے زنا کے مقصد سے اغواء کر لیا۔

(جاری ہے)

مغویہ کو بہارہ کہو کے علاقے منجالیاں سے اغواء کیاگیا، مدعی والد محمد صدیق نے پولیس تھانہ بہارہ کہو میں خاتون سمیت تین افراد کے خلاف دفعہ 365بی کے تحت مقدمہ درج کرادیا جبکہ متعلقہ پولیس تاحال مغوی لڑکی کو بازیاب کرانے میں ناکام ہے۔ پولیس اسٹیشن تھانہ کھنہ کی حدود سے میک اپ کے بہانے 16سالہ لڑکی کو بلوا کر زنا کیلئے اغواء کر لیا گیا، مدعی والدواجدمسیح نے ملزم رفیق مسیح سمیت 4افراد کے خلاف دفعہ 365بی کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔پولیس تھانہ کھنہ نے مدقمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے مگر تاحال مغوی لڑکی کو برآمد کرنے میں ناکام ہے۔ پریشان حال والدین نے اعلی پولیس حکام سے بچیوں کی بازیابی کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :