پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے بلدیاتی انتخابات میں ذمہ داران کے تعین کیلئے 6کمیٹی تشکیل دے دی

بدھ 28 دسمبر 2016 22:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے حال ہی میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل میں (ن) لیگ کی حمائیت کرنے والوں کا تعین کرنے والوں کیلئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی یہ کمیٹی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر بنائی گی جس کی نگرانی خود سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان کریں گے اور اس کی رپورٹ عمران خان کو جلد پیش کریں گے کمیٹی کے اراکین میں میاںمحمد اسلم اقبال ، جمشید اقبال چیمہ ،رانا امتیاز، قاسم تارڑ ،رانا ندیم اور افضل حیات شامل ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین چند روز میں احسن طریقے سے کام کرتے ہوئے ذمہ داران کا تعین کریں گے اور ذمہ داران کو فی الفور پارٹی سے نکال دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ کارکنوں کو خرید کر اقتدار میں آتی ہے آئندہ جب بھی صاف اور شفاف انتخابات ہوئے انشا ء اللہ پی ٹی آئی ہی اقتدار میں آئے گی اور کرپشن زدہ حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گی عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ دھونس ،دھاندلی اور خریدو فروخت (ن) لیگ کی پہچان بن چکی ہے ضمیروں کے سوداگر شریف خاندان پاکستانی قوم کو مزید بے وقوف نہیں بنا سکتے پی ٹی آئی میںکسی ضمیر فروش شخص کی کوئی جگہ نہیں ۔