پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کی تیاری اور سپلائی کرنیوالوں کے گھر شکنجہ کس دیا

مسلم لیگ ن کے رہنماارشد محمودقریشی کابیان

بدھ 28 دسمبر 2016 21:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنماو ممبر کینٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ8ارشد محمودقریشی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جعلی ادویات کی تیاری اور سپلائی کرنیوالوں کے گھر شکنجہ کس کے ایک ایسا کام کیا ہے جس کی اس وقت ملک و قوم کو ضرورت تھی۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جعلساز دونمبر ادویات بنانیوالے جہاں ایک طرف عوام کی جانوں سے کھیل رہے ہیں وہیں دوسری طرف جعلی ادویات مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکے بھی ڈال رہے ہیں ایسے جعلسازوں کیخلاف کاروائی کسی جہاد سے کم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا جعلی ادویات کیخلا ف کیا جانیوالا یہ اقدام عوام نہ صرف سراہ رہے ہیں بلکہ دعائیں بھی دے رہے ہیں کہ کسی نے تو ان انسانیت کے دشمنوں پر ہاتھ ڈالاہے۔

متعلقہ عنوان :