چوہدری نثارعلی خان نے چک جلال دین کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ،لیاقت حسین

بدھ 28 دسمبر 2016 21:48

چوہدری نثارعلی خان نے چک جلال دین کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا ،لیاقت ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ویونین کونسل 90چک جلال دین کے چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے علاقے کی عوام کا پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے 6ماہ کے دوران چک جلال دین کے عوام کو تقریبا 4کروڑ روپے کی لاگت سے 4ٹیوب ویل لگوائے،جس علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ،پوری یونین کونسل کے عوام وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی انہیں صحت و تندرستی عطاء فرمائے اور وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں ان خیالات کااظہارانہوں نیوارڈ نمبر1اور2کے علاقوں میرحیدرکالونی،مسلم آباد،مدنی محلہ کے عوام کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کے منصوبے کے کام کاافتتاح کرتے ہوئے اہلیان علاقہ سے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک رفاقت،ملک رشید،چوہدری نواز،چوہدری لطیف،سردارنعیم طارق،سید الفت شاہ،فیاض حسین شاہ،ملک نزاکت،پادری اسحق،پطرس مسیح،اکرم سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی،چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا کہ ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام میں مخالفین نے روڑے اٹکائے لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم عوام کے سامنے سرخرو ہیں اور آج ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام کا آغاز ہوگیا،ٹیوب ویل پر ایک کروڑ روپیہ لاگت آئیگی جس کیلئے فنڈز وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے فراہم کیے ہیں اس موقع پر شرکاء نے چوہدری نثارعلی خان زندہ باد،ملک لیاقت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے،ملک لیاقت حسین نے مسیحی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسیحی قبرستان سے ٹیوب ویل کیلئے جگہ دیکر مسلم مسیحی اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا ،افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعدا د موجود تھی اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :