اے ٹی آئی نیو ائیر نائٹ کو ’’شب درودوسلام ‘‘ کے طور پر منائے گی

بدھ 28 دسمبر 2016 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء)انجمن طلباء اسلام پنجاب کے سیکریڑی اطلاعات محمد اکرم رضوی نے اعلان کیا ہے اے ٹی آئی نیو ائیر نائٹ کو ’’شب درودوسلام ‘‘ کے طور پر منائے گی ۔حکومت سرکاری سطح پر نیوائیر نائٹ کو ’’شب درودوسلام ‘‘ کے طور پر منانے کا بھی اعلان کرے ۔

(جاری ہے)

انجمن طلباء اسلام پنجاب کے تحت 3لاکھ مساجد میں کو ’’شب درودوسلام ‘‘ منانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

اور فحاشی و عریانی کے پروگراموں کو بزور طاقت روکنے کیلئے 800مصطفائی دستے بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا حکومت نیو ائیر نائٹ کے نام پر ہونیوالے اخلاق سوز پروگراموں کوروکے۔وطن عزیز اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ۔اس لئے اس ملک میں اسلام کے سنہری اصولوں کی دھیجاں بکھیرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔جانوں پر کھیل کر اسلامی اقدار کا تحفظ کیا جائے گا ۔