وفا قی پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیاں،9بھکا ریو ں سمیت15ملزمان گرفتار

شراب ، اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

بدھ 28 دسمبر 2016 21:47

ٓاسلام ا ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران9بھکا ریو ں سمیت15ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے دوران گشت ملزم حمید کو گرفتار کرکے اس سی10لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت ملزم دانش ملک سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ بنی گا لہ پولیس نے دوران گشت ملزم حسین شاہ کو گرفتار کرکے پسٹل 30بور بر آمد کر لیا۔تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے گرفتار ملزم شکیل عبا سی کے انکشاف و نشا ند ہی پر پسٹل 30بور بر آمد کرلیا۔ جبکہ دوران گشت ملزم سہیل رزاق سے 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

سی آئی اے پولیس نے گرفتار ملزم ساجد کے انکشا ف ونشا ند ہی پر پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔ جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران9بھکا ریوں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی ۔ ایس ایس پی اسلام آبادمیرویس نیاز نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔

متعلقہ عنوان :