سوات شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 20:10

سوات (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) سوات شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر سوات میں منگل کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے زلزلے کے شدت 5 جبکہ گہرائی 142 کلومیٹر زیر زمین بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو بھی خوف کا شکار کر دیا ہے۔ علاقے کے بیشتر عوام زلزلے کے جھٹکوں کے بعد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ عنوان :