سوات میں زلزلہ،لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا

زلزلے کی شدت5 جبکہ زلزلے کی گہرائی 142کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے،زلزلہ پیمامرکز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 20:08

سوات میں زلزلہ،لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا

سوات(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا۔زلزلہ پیمامرکزکے مطابق سوات، دیراپر، چترال، شانگلہ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کی شدت5 جبکہ زلزلے کی گہرائی 142کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کامرکزافغانستان میں کوہ ہندوکش کاپہاڑی سلسلہ ہے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کرنے پرلوگ اپنے گھروں، اوردکانوں سے کلمہ طیبہ کاذکرکرتے ہوئے باہرسڑکوں پرنکل آئے۔

متعلقہ عنوان :