چیئرمین پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ عبدالرؤف بلوچ کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بلوچستان کا 17واں اجلاس

جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا،جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 21:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی بلوچستان میں جعلی ادویات کے خلاف نوٹس لئے جانے کے بعد ان عناصر کے خلاف کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں پراونشل کوالٹی کنٹرول بلوچستان کا 17واں اجلاس چیئرمین پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ عبدالرؤف بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری پراونشل ڈرگ کنٹرول بورڈ ڈاکٹر امداداللہ بلوچ نے جعلی ادویات کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کیسز مزید کاروائی کے لئے ڈرگ کورٹ بھجوادیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ 48روز میںکاروائی کرتے ہوئے ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے 95کیسز ڈرگ کورٹ کو بجھوادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے کی تاریخ میں یہ کیسز ریکارڈ حیثیت رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین پروونشل کوالٹی کنٹرول عبدالرؤف بلوچ نے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں 15روز کے اندر غیررجسٹرڈ اور جعلی ادویات کے دھندے میں ملوث انسانیت دشمن عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے اس کاروبار کا قلع قمع کردیں بصورت دیگر کاروائی نہ ہونے کی صورت میں ڈرگ انسپکٹروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :