حکومت پنجاب مزدورون اور اُنکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،محمد علی رندھاوا

بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کاکار آمد شہری بنانے کیلئے تمام تعلیمی ضروریات مفت پوری کی جا رہی ہیں ، ڈی سی اوحافظ آباد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:35

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈ نیشن آفیسر حافظ آباد محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدورون اور اُنکے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور با لخصوص بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کاکار آمد شہری بنانے کے سلسلہ میں تمام تعلیمی ضروریات مفت پوری کی جا رہی ہیں جن میں سکول یو نیفارم ، کتابیں، کاپیاں، سکول شوز اور خاندان کے سر براہ کو مالی امداد کی فراہمی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر اور سو شل سیکیورٹی کے افسران کا فرض ہے کہ وہ14 سے کم عمر بھٹہ مزدور بچوں کی نشان دہی اور رجسٹریشن کریں تاکہ محکمہ تعلیم کے ذریعے ان بچوں کو سکول بھجوانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کہا کہ ضلع بھر میں کسی بھی بھٹہ پر کم سن بچوں سے مزدوری کروائی جانے کی کوئی شکایت درست ثابت ہوئی تو متعلقہ بھٹہ مالک اور منشی کے خلاف فوجداری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بھٹہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بنائی جانے والی ضلعی و یجلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہ۔ای ڈی او فنانس فخر السلام ڈوگر، ڈی او لیبر نذر عباس چدھڑ، ڈی او سو شل ویلفیئر محمد نواز گوہر اور متعلقہ محکموں کے افسران سمیت کمیٹی کے دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔انہوں نے حکومت پنجاب کا یہ پختہ عزم ہے کہ تعلیم کی تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی سے صوبہ بھر سے غربت اور جہالت کا خاتمہ کیا جائے اور کوئی بھی بچہ محض و سائل کی کمی سے اًن پڑھ نہ رہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے معاشی استحصال کو اُسی صورت ختم کیا جا سکتا ہے جب اُن کے بچوں کو بھی زندگی کی تمام بنیادی ضروریات بشمول مفت تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔ڈی سی او نے کہا کہ تعلیم ہی معاشی خو د مختاری، خوشحالی اور خوابوں کی تکمیل کو یقینی بنا سکتی ہے۔بھٹہ مزدورون کے نمائندوں نے ڈی سی او کو بتایا کہ سو شل سکیورٹی کے فوائد اُس صورت میں مزدوروں اور اُنکے اہل خانہ کو مل سکتے ہیں جب بھٹہ مالکان اپنے مزدوروں کی رجسٹریشن سوشل سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کروائیں۔

ڈی سی او نے اجلاس میں موجود سوشل سکیورٹی کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ رجسٹریشن کا عمل تر جیحی بنیادوں پرمکمل کرتے ہوئے بھٹہ مالکان کو سو شل سکیورٹی کی مد میں ماہانہ کنٹری بیوشن کا پابند بنائیں تا کہ تعلیم اور ڈصحت کے فوائد مزدوروں کو بھی مل سکیں۔ اجالس کو ابتک کئے گئے اقدامات کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے ای ڈی او ایجو کیشن افتخار نواز ورک، ڈی او ایلیمنٹری تنویر احمد اور دیگر افسران نے بتایا کہ ضلع بھر میں 350بچوں کے لئے مالی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے ووچر ایشو کئے جا چکے ہیں اور 166بچوں میں سکول یونیفارم بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

ڈی سی او نے ای ڈی اوفنانس کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ادارے کے ذریعے اس بات کی تصدیق کروائیں کہ بچوں کیلئے تمام فراہم کردہ حکومتی سہولیات اُن تک پہنچ رہی ہیں بصورت دیگر غلط بیانی کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :