پی آئی اے طیارہ حادثہ ،سندھ ہائی کورٹ نے سی ڈی کی ہارڈ کاپی طلب کرلی

بدھ 28 دسمبر 2016 21:35

پی آئی اے طیارہ حادثہ ،سندھ ہائی کورٹ نے سی ڈی کی ہارڈ کاپی طلب کرلی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے پی آئی اے کے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر طیارے پی کے 661 سے متعلق دائر درخواست پر درخواست گزار سے سی ڈی کی ہارڈ کاپی طلب کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں پی آئی اے کے حویلیاں کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والے اے ٹی آر طیارے پی کے 661 سے متعلق دائر اقبال کاظمی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ7 دسمبر 2016 کوپرواز نمبرپی کے 661 انجن بند ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے میں نامور نعت خواہ جنید جمشید سمیت 47افراد لقمہ اجل بنے۔ 2005ء میں اے ٹی آر طیاروں کی ٹیکنیکی خرابی کی انکشاف کے باوجود یہ طیارے استعمال کیے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

دوران پرواز اے ٹی آر کے ان طیاروں کی20 سے زائدواقعات ہوچکے ہیں اور اب تک انجن کے بند ہونے کے 90 کیس سامنے آئیں ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور وفاقی حکومت سمیت دیگر اس حادثے کے زمہ دار ہیں۔درخواست گزار نے عدالت کے روبرو طیارہ حادثے سے متعلق دستاویزات اور سی ڈیز پیش کیں۔جس پر عدالت نے درخواست گزار سے سی ڈی کی ہارڈ کاپی طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :