سویٹس اور ٹافیاں بنانے والی 6فیکٹریوں پرچھاپے،نمونے لیبارٹری روانہ

شاد باغ میں ناقص انتظامات پر شان چرغہ ہائوس سیل،صفا واٹر پلانٹ سے نمونے حاصل کر لئے گئے 14ہوٹلوں اور بیکریوں کو جرمانے،30کو وارننگ،2پولٹری فارم سیل،مالکان گرفتار،11ہزار انڈے تلف

بدھ 28 دسمبر 2016 21:35

سویٹس اور ٹافیاں بنانے والی 6فیکٹریوں پرچھاپے،نمونے لیبارٹری روانہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چیکنگ کے دوران دو پولٹری فارم سیل،تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 14ہوٹلوں اور بیکریوں کو جرمانے ،30کو بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔ایک واٹر پلانٹ ،ٹافیاں او رسویٹس تیار کرنے والے 6فیکٹریوں سے نمونے حاصل کرکے تجزئیے کے لئے لیبارٹری بھجوا دئیے۔تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ابراہیم روڈ پر ایم علی ملک شاپ کو کھلی گندی نالیوں ، ورکرز کے یونیفارم نہ پہننے، دودھ کا ریکارڈ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

بلاج گنج میں واقع شوکت باورچی کو ورکرز کی ناقص جسمانی حالت، واشنگ ایریا گندہ ہونے، کھلی گندی نالیوں ، گندے فریزرز اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مناواں میں واقع یادگار مر غ چنے کو ورکرزکے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے، واشنگ ایریا گندہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ہربنس پورہ پل ریلوے اسٹیشن پر واقع لالہ پکوان سنٹرکو واشنگ ایریا گندہ ہونے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ موجود نہ ہونے، گندے برتن استعمال کرنے کے لیے اور احاطے میں صفائی کے ناقص حالات کی بناپر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے برکت مارکیٹ گارڈن میں واقع فائن پیزہ کو بچا کھچا کھانا فریزرز میں موجود ہونے، زائدالمعیاد اشیاء استعمال کرنے، کچن میں ناقص صفائی ، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، کھلی گندی نالیاں ، ٹوٹے انڈے استعمال کرنے اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 22ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

برکت مارکیٹ میں پلاٹر جنکشن ریسٹورنٹ کوکیچن میں صفائی کے ناقص حالات، کھانے پینے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے، کیچن میں کیڑوں مکوڑوں کی موجودگی، چکن پر MRDٹیگ موجود نہ ہونے اور صفائی کے ناقص حالات کی بنا پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔شالیمار ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نیو شادباغ چوک میں واقع شان چرغہ کو وکرز کے نامکمل میڈیکلز ، وکرزکی ناقص جسمانی حالت، ٹوٹے پھوٹے فریزرز ، واشنگ ایریا گندہ ہونے،پروڈکشن ایریا میں پانی کھڑا ہونے، گندی دیوار وں اور چھت، جگہ جگہ پر مکڑی کے جالوں کی موجودگی اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا۔

علامہ اقبال ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ٹیپو انٹرپرائزز کو کھلی گندی نالیوں ، ائیر کٹر کی غیرموجودگی، مکھیوں کی بھرمار، گندے ٹوٹے پھوٹے فرش اور خام مال کی Traceabilityموجود نہ ہونے کی وجہ سے 15ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور ہوسٹ ڈراپس کینڈی، تربوز ہوسٹ کینڈی، مکس فروٹ کینڈی، بٹر کینڈی اور کریم ملک ٹافی کے سیمپلز حاصل کیے۔

سمن آباد ٹائون کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کریم مارکیٹ میں واقع صفا واٹر پلانٹ کا جائزہ لیااوربہتری کے احکامات جاری کیے اور عمل نہ کرنے کی صورت میںپروڈکشن روکنے کی وارننگ دے دی۔ سٴْندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع نارتھ وٴْڈ فوڈز 161 کو دورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کام کے ساتھ کھانے پینے کی چیزوں کی تیاری ،احاطے کی دیواریں ،فرش اور پنکھے گندے ہونے ،مکھیوں اور مکڑی کے جالوں کی موجودگی ،ملازمین کی ذاتی جسمانی صفائی کی ناقص حالت ،تیاری کے کمرے میں کپڑوں کے لٹکے ہونے کی وجہ سے section 18 کے تحت ایمرجنسی آزمائشی احکامات جاری کیے جس میں تعمیراتی کام کے ختم ہونے تک دی گئی ہدایات پر عمل کرکے غلطیوں کو درست کرنے کے احکامات کے ساتھ ساتھ 25000 روپے جرمانہ عائد کیا اور ملک چاکلیٹ کا نمونہ بھی حاصل کیا۔

فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوجرانوالہ میں بیکریوں کو خراب انڈے فراہم کرنے والے دو پولٹری وئیر ہائوس سیل،تین مالکان گرفتار اور 11ہزار انڈے تلف کر دئیے۔5ہوٹلوں ، بیکریوں کو جرمانے اور 12کو بہتری کے احکامات جاری کئے۔ملتان میں ایک بیکری کو جرمانہ،12کو وارننگ،شاہین مارکیٹ سے 10لیٹر کیچپ اور 10بکس نان فوڈ گریڈ کلرتلف کر دئیے۔فیصل آباد میں 18ہوٹلوںوبیکریوں کو وارننگ جاری،ملاوٹ شدہ مرچ بیچنے والی دکان سیل کر دی۔