چکوال،محلہ انوار آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دو سالہ بچہ جاں بحق،3 بچے بے ہوش

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) محلہ انوار آباد میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دو سال کا بچہ جاں بحق جبکہ تین بچے بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

محنت کش محمد تنویر بھیرہ بازار سے مٹھائی خرید کر لایا تھا اور جونہی اس نے اپنے بیٹوں اور بھانجیوں کو مٹھائی کھلائی تو ان کی حالت غیر ہوگئی۔ چاروں بچوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا جہاں پر تنویر کے دو سالہ بچے نبیل احمد نے دم دے دیا۔ دیگر دو بچیوں اور ایک بچے کے معدے صاف کیے جا رہے ہیں جبکہ ایک اور بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سٹی پولیس چکوال نے موقع پر پہنچ کرواقعے کی رپورٹ درج کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :