محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب کاصوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

نئے سال کے شروع میں 6 ہزار 634 خالی اسامیوں پر تمام مضامین کے اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے،ذرائع

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا۔نئے سال کے شروع میں 6 ہزار 634 خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

تمام مضامین کے پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرر زکی خالی آسامیوں بھرتیاں کی جائیں گی۔

یادرہے کہ سرکاری کالجز میںخالی آسامیوں پراس سے قبل عارضی طور پر9ماہ کیلئے سی ٹی آئی بھرتی کیے جاتے تھے۔مستقل اساتذہ کی بھرتیوں سے صوبہ کے اکثرسرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پر کرنے سے طلباء کیلئے طویل عرصے سے دردِسر بنا ہوا مسئلہ حل ہو جائے گا اور وہ اساتذہ کی رہنمائی میں بہتر طور پر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :