ْدنیا میں نبی پاک ؐ کی تشریف آوری سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے‘ صاحبزادہ پیر عبدالظاہر رضوی

بدھ 28 دسمبر 2016 21:23

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) دنیا میں نبی پاک ؐ کی تشریف آوری سے ظلمتوں کے بادل چھٹ گئے اورکائنات میں نور ہی نور پھیل گیا ،آ پؐ کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ،آقا ئے دو جہاں ؐ سے عشق ومحبت ہی اصل ایمان ہے ،آپ کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، ذکر مصطفی ؐسے ویران دل بھی آباد ہو جاتے ہیں، اور دلوں کو سکون ملتا ہے ،مسلمان اللہ تعالیٰ کے احکامات اور آپ ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیاوی و اخروی زندگی میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کااظہا ر اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور میں سالانہ جلوس عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے صاحبزادہ پیر عبدالظاہر رضوی سجادہ نشین حضرت لالہ جی صاحب، ممتاز عالم دین حضرت علامہ غلام دستگیر ،الحاج قاری رقیب احمد چشتی ،صاحبزادہ پیر محمد اکرام خان علوی،احمد نواز ملک ،نبیل افضل رضوی ،حافظ سفیر احمد قادری ،نثار احمد چشتی ،فیاض الحسن چشتی ،محمد زبیر احمد رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرمفتی حسن خان نعیمی ، مرکزی سیرت کمیٹی اٹک شہر کے عہدیدان حاجی محمد الیاس، ڈاکٹر عرفان قادری، ندیم رضا خان،انجمن طلباء اسلام کے مرکزی راہنما ضیاء الرحمن نورانی ،راجہ فیصل محمود قادری، سیرت میلاد کمیٹی ماڑی کنجور کے عہداران ملک ناصر اقبال خان ،ملک سجاد خان،ملک رب نواز حیات ایڈووکیٹ ،ماسٹر ملک رب نواز خان ،عمر حیات ملک،ملک امجد نواز ،ملک ناصر خان ، سردار عبدالقیوم ،حاجی مسکین الہٰی ،سید مشتاق حسین شاہ ، سید عاشق حسین شاہ اور معززین علاقہ اور عاشقان رسول ؐ کی کثیر تعداد موجود تھی ، جلوس کا افتتاح جامعہ مسجد عثمانیہ ماڑی کنجور سے صاحبزادہ پیر عبدالظاہر رضوی نے کیا ،جلوس کے راستوں کو خوبصورت سٹیجوں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا ،راستے میں لوگوں نے دودھ ،چائے کی سبیلیں لگا رکھی تھیں ،نعت خواں پارٹیاں راستے میں درودو سلام کا وردکرتی رہیں، جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا ملک ناصر اقبال خان کی رہائش گاہ پہنچا جہاں پر جلوس کا اختتام درود وسلام کیاگیا اور ملک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی گئی اور بعد میں لنگر تقسیم کیاگیا۔