باران رحمت نہ ہونے کے سبب حسن ابدال اور گردونواح میں عوام بیماریوں کا شکار

بدھ 28 دسمبر 2016 21:23

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) باران رحمت نہ ہونے کے سبب حسن ابدال اور گردونواح میں بھی عوام بیماریوں کا شکار ہونے لگے، سرکاری ہسپتالوں اورڈاکٹروں کی پرائیوٹ کلینک میں عوام کا رش۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان کی طرح ضلع اٹک اور گرونواح میں بھی بارش نہ ہونے کے سبب عوام میں بخار، نزلہ زکام کی بیماریاں زور پکڑ رہی ہیں جس کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں سمیت ڈاکٹروں کے پرائیوٹ کلینکس پر رش بڑھ رہا ہے ہر مکتبہ فکر کے لوگ بارا ن رحمت کے لیے دعا کر رہے ہیں، بارش کے بعد ہی ان بیماریوں کا خاتمہ ہو سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :