عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیں،میئر حیدرآباد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:23

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) میئر بلدیہ حیدرآباد سید طیب حسین نے کہا ہے کہ عوام کو بلدیاتی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کے لئے عملی اقدامات کررہے ہیںنامساعد حالات اور مالی بحران کے باوجود عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر علاقائی ترقی اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں ملاقات کے لئے آنیوالے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم شہر کی عظمت رفتہ بحال کرنے کیلئے شب و روز انتھک محنت کررہے ہیں اور اس کے لئے ہر وہ اقدام کررہے ہیں جو شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کیلئے بہتر ہے شہریوں نے ہم سے بڑی توقعات وابستہ کی ہوئی ہیں اور ہم ان کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مصلحت و سیاست سے بالا تر ہو کر اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں میئر سید طیب حسین نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشیش ہے کہ عوام کی خدمت میںکوئی کسر نہ چھوڑی جائے ہمارے منتخب نمائندے عوام کو انکی دہلیز پر سہولیات پہنچانے کے عمل میں مصروف ہیں انشاء اللہ عوام کے تعاون سے حیدرآباد سٹی اور لطیف آباد کو تعمیر و ترقی،عوامی خوشحالی اور مسائل سے پاک معاشرے کے حوالے سے مثالی کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :