رواں سال امن و امان کی بہتری میں ممبران امن کمیٹی نے مثالی کردار ادا کیا ،ڈی پی او

بدھ 28 دسمبر 2016 21:19

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی نے بہترین اور مثالی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

رواں سال میںاللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے امن و امان کی بہتر ین فضا ء قائم رہی اورضلع بھر میں تمام مذہبی اجتماعات و پروگرامز پر امن اختتام پذیر ہوئے ہیں محکمہ پولیس کی طرف سے ممبران امن کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمار ا مقصد ملکر پر امن ماحول فراہم کرنا اور امن و امان قائم رکھنا ہے۔

یہ بات ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) عطا ء محمد نے شہدا ء ہال پولیس لائن میں ممبران امن کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے ممبران امن کمیٹی کے تعاون اور بہتر رہنمائی کے عمل کو بے حد سراہا۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ امن او مان کی بحالی میں ممبران امن کمیٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انشاء اللہ ہم ملکر امن و امان کی مثالی صورت حال کو قائم رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :