محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:19

ٹوبہ ٹیک سنگھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام چک 319 ج ب میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میںکمالیہ سول ہسپتال کی فیملی ہیلتھ کلینک کی انچارج لیڈی ڈاکٹر مس فرح ہمانے 500 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا،اس موقع پر مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں،جبکہ خواتین کی بیماریوں کی تشخیص کے لئے مفت الٹرا ساونڈ کا بھی انتظام موجود تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسی قسم کا ایک مفت کیمپ چک 739 گ ب میں بھی لگایا گیا جہاں 240 مریضوں کو مفت علاج اور فیملی پلاننگ کے سلسلہ میں مفید مشورے دئیے گئے ۔