ملک احسان اللہ کھوکھر کی رہائشگاہ پرمحمد نواز شریف کی سا لگرہ کی تقریب

بدھ 28 دسمبر 2016 21:17

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) حلقہ PP218یونین کونسل 112میں مسلم لیگ(ن)کے زیراہتما م وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کی سا لگرہ کے سلسلہ میں ایک پُر وقار تقریب پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سرگرم رکن ملک احسان اللہ کھوکھر کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی۔تقریب میں سالگرہ کا کیک کاٹاگیا اور استحکام پاکستان کے لیے دعا کی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پیر علی عبداللہ شاہ کھگہ اور پیر مراد شاہ کھگہ تھے۔ان کے علاوہ ملک ثنا ء اللہ کھوکھر،لیاقت خان،حاجی اسلم دُکڑ،رانا مصطفی،حاجی محمد رمضان،ماسٹر عبدالحکیم،ملک عباس،خالد بلوچ،ملک عتیق الرحمٰن،اکراش احمدنے شرکت کی،ملک احسان اللہ کھوکھر نے اپنی تقریر میں کہا کہ مسلم لیگ پاکستان کی بانی جماعت ہے ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفہ ،وافکار پر عمل کرکے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا کہ وہ ایک عظیم لیڈر تھے جہنوں نے مسلمانان ہند کو انگریزوں کی غلامی سے نجات دلاکر ایک ایسی مملکت کی بنیاد رکھی جو دین اسلام کے لیے ایک تجربہ گاہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ہم اسے ایک فلاحی ریاست بناکر دم لیں گے، اور آخر میں بانی پاکستان کی مغفرت کے لئے دعا ملک اور میاں محمد نوازشریف کی صحت اور عمر درازی کی دعاکی گئی۔

متعلقہ عنوان :