حلب،برما اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے‘ محمد ثروت اعجاز قادری

بدھ 28 دسمبر 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہحلب ،برما اور کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،شام کے شہرحلب میں منظم اندازمیں بچوں ،عورتوں اورشہریوں کونشانہ بنایاجارہاہے،حلب اوربرما مسلمانوں کے کٹے جسم جلے ہوئے لاشے اور بے گور و کفن ڈھانچے دو ارب مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہیں،عالم اسلام کو مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے،پاکستانی حکومت شام ،برما اور کشمیر کے حالات پر اپناکرداراداکرتے ہوئے فوری طورپراوآئی سی کے پلیٹ فارم کومتحرک کرے ، طاغوتی قوتیں امت مسلمہ کے خلاف سازشیں کررہی ہیں، مسلم حکمران مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے بجائے ذاتی مفاد کے اسیر بن چکے ہیں ،اگر مسلم حکمران ایسے ہی سوئے رہے تو کل یہ آگ بہت آگے تک پھیل سکتی ہے،حلب ،برمااور کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم نے عالمی برادری کے دوہرے معیاراور منافقت کا پردہ چاک کردیا ہے ،انسانی حقوق کے علم بردار تنظیموں اور اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کی حلب میں ہونے والے مظالم پر خاموشی مجرمانہ غفلت ہے ،عالم اسلام کو مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف متحد ہوکر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے، مسلم دنیا کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس فوری بلائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :