پنجاب حکومت کاسرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 20:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب حکومت نے سرکاری کالجز میں اساتذہ کی خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ کر لیا، پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچررز بھرتی کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے سرکاری کالجز میں 6 ہزار 634 خالی اسامیوں پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :