بلاول بھٹو کا ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے کارکن اشرف رند کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

بدھ 28 دسمبر 2016 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد واپسی پرسیہون کے قریب لکی شاہ صدر روڈ پر بس حادثہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکن اشرف رند کے جاں بحق ہونے پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے، اس حادثے میں 8کارکن زخمی بھی ہوئے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج پارٹی ایک سچے اور وفادار جیالے سے محروم ہوگئی ہے، انہوں نے مرحوم اشرف رند کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین اور صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے، انہوں نے زخمی کارکنان کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔