ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے سینئر شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا

45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں تضاد کے باوجود درخواست قابل قبول ہو گی،عمر میں تضاد کی شق میں نرمی

بدھ 28 دسمبر 2016 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق رولز میں ترمیم کر کے سینئر شہریوں کو ریلیف فراہم کر دیا، 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں تضاد کے باوجود درخواست قابل قبول ہو گی۔

(جاری ہے)

ہائیر ایجوکیشن ذرائع کے مطابق عمر میں تضاد کی شق میں نرمی کرتے ہوئے طے کیا گیا ہے کہ تضاد کی صورت میں میٹرک کی عمر قابل قبول ہو گی۔

نادرا 45 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی عمر میں رد و بدل نہیں کرتا۔ شناختی کارڈ اور اسناد کے مطابق تاریخ پیدائش میں فرق کے باعث ہزاروں درخواستوں کو مسترد کرنا پڑتا تھا۔ 45سال سے کم عمر افراد کی صورت میں تضاد نا قابل قبول ہو گا جبکہ 45سال سے زائد عمر کے افراد کی تاریخ پیدائش میں تضاد کی صورت میں درخواست مسترد نہیں ہو گی۔