بلاول بھٹو نے پارٹی رہنمائوں سے حکومت مخالف تحریک کیلئے پنجاب میں جلسوں کا شیڈول مانگ لیا

پہلے مرحلے کے تمام جلسے وسطی پنجاب کے بڑے شہروں میں ہونگے،اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 20:49

بلاول بھٹو نے پارٹی رہنمائوں سے حکومت مخالف تحریک کیلئے پنجاب میں جلسوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پارٹی رہنمائوں سے حکومت مخالف تحریک کیلئے پنجاب میں جلسوں کا شیڈول مانگ لیا، اپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطوں کا فیصلہ کر لیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت مخالف تحریک کیلئے سینئر رہنمائوں سے مشاورت شروع کر دی اور ان سے پنجاب میں جلسوں کا شیڈول بھی مانگ لیا۔

(جاری ہے)

حکومت مخالف تحریک میں پہلے مرحلے کے تمام جلسے وسطی پنجاب کے بڑے شہروں میں ہوں گے ۔بعد میں پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے ہوں گے۔ تحریک کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پیپلزپ پارٹی وسطی پنجاب چند دنوں میں جلسوں کے مقام اور تاریخ کا فیصلہ کرے گی۔ بلاول بھٹو نے رہنمائوں اور کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان ہو چکا ہے اب 15 روز میں تنظیم سازی کر کے آئندہ عام انتخابات کی تیاری کی جائے۔