پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن صوبہ پنجاب کے مستقبل کا ضامن ہے‘قمرالاسلام راجہ

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوںکی توسیع کیلئے نئے مراحل میں فاصلے کا کلیدی کردار ہوگا‘تقریب سے خطاب

بدھ 28 دسمبر 2016 20:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کی ٹریننگ ورکشاپ اختتام پذیر ہوگئی ۔چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں ہونے والی اس ٹریننگ ورکشاپ میںمانیٹر نگ اینڈ ایویلیو ایشن ڈپارٹمنٹ نے سٹاف کوفراہم کردہ ٹیبلٹس پرموثر اور منظم مانیٹرنگ کے قاعدوں پر مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی مون ایپلیکیشن کی تازہ ترین فیچرز پر مشق کروائی ۔

اس ٹریننگ ورکشاپ کے اجلاس میںپنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے چیئرمین انجینئر قمرالاسلام راجہ،ڈپٹی ایم ڈی آپریشنز،ڈائریکٹرمانیٹر نگ اینڈ ایویلیو ایشن اطہر رئوف اور دیگر افسران موجود تھے۔چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن انجینئر قمرالاسلام راجہ نے ٹریننگ ورکشاپ کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی سطح پر مانیٹرنگ سٹاف کی شمولیت سے پیف کا مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن ڈپارٹمنٹ مزید فعال ہونے کے ساتھ ہماری مانیٹرنگ کے معیار میں اضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مانیٹرنگ اینڈایویلیو ایشن اسسٹنٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ذاتیات سے بالا تر ہوکر عدل و انصاف کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے سکولوں کے خلاف شکایات کی انکوائری میں توازن کے ساتھ معاملات کو جانچ اور پرکھ کر رپورٹ کریں۔اس کے ساتھ ساتھ ادارے کی کامیابی کے لیے اپنی رپورٹس میں لازمی طور پریکسانیت لے کر آئیں تاکہ ہمارے کام میں عدل کا توازن نہ بگڑے۔

قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبوںکی توسیع کے مراحل کے ایک سکول سے پیف میں شامل ہونے والے نئے سکول کے فاصلے کا کلیدی کردار ہوگا تاکہ مفت و معیار ی تعلیم کی رسائی کو پنجاب کے ہر پسماندہ علاقے ممکن بنایا جاسکے۔اسی طرح پیف تعلیمی منصوبوں میں حدود اربع کی شرائط جیسی معلومات کا اضافہ کرنے پر غور کیا جارہا ہے تاکہ تعلیم کی نعمت کو ہر نادار اور مفلس کے گھر کی دہلیزتک پہنچ جائے۔

چیئرمین پیف نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن صوبہ پنجاب کے مستقبل کا ضامن ہے ۔ ہمارے آج کے بچے تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ہمارے لیے سب سے قیمتی سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی بدولت لاکھوںغریب بچے تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں۔پیف کی تعلیمی اصطلاحات نے غریب گھرانوں کو تعلیمی اخراجات سے آزاد کر دیا ہے اورتعلیم کو لوگوں کے گھروں کے نزدیک کر دیا ہے۔صوبہ پنجاب میں معیار تعلیم ترقی کر رہا ہے۔ پیف ڈویلپمنٹ سیکٹر کے لیے قابل تقلید ماڈل ہے جس کو تمام صوبوں کے تعلیمی منصوبوںرہنمائی حاصل کررہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے بہترین استعداد کار کی وجہ سے ناقص کارکردگی والے سرکاری سکول پیف کے حوالے کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :