نجی ائیر لائن کاپائلٹ فنی خرابی کے باعث پرواز کو رن وے سے واپس لے آیا

بدھ 28 دسمبر 2016 20:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء)نجی ائیر لائن کاپائلٹ فنی خرابی کے باعث پرواز کو رن وے سے واپس لے آیا ۔ بتایا گیاہے کہ نجی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز 149اڑان بھرنے کے بالکل تیار تھی کہ فنی خرابی کا علم ہونے پر پائلٹ پرواز کو واپس رن وے پر لے آیا ۔

(جاری ہے)

طیارے میں عملے کے علاوہ 325مسافر سوار تھے ۔بتایا گیا ے فلائٹ کنٹرول سسٹم میں خرابی کے باعث جہاز ٹیک آف نہ کر سکا ۔ائیر بس اے 320کی مرمت کے لئے تکنیکی ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی۔