محکمہ جنگلات کی جدید خطوط پر استواری کیلئے جامع پالیسی وضع کیا جارہا ہے،میاں یاور زمان

10سے اب تک تیار کردہ پلانٹیشن بارے تمام ورکنگ پلانز کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ، صوبائی وزیر جنگلات کی زیر صدارت اجلاس

بدھ 28 دسمبر 2016 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) صوبائی وزیرجنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری میا ںیاور زمان نے صوبہ بھر کے تمام افسرا ن کونئی پلانٹیشن کے حوالے سے ورکنگ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے اور 2010سے اب تک تیار کئے گئے تمام ورکنگ پلانزاوران پر عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے یہ بات یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ورکنگ پلان ومانیٹرنگ کے شعبہ سے متعلق افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی-انہوںنے کہاکہ ورکنگ پلان کی تیاری میں شامل افسران کی استعداد کار بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہی- انہوںنے کہاکہ محکمہ جنگلات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ایک جامع پالیسی وضع کی جارہی ہے جن کے تحت صرف اچھی شہرت کے حامل افسران کو ہی فیلڈ میں تعینات کیا جائے گا-صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ محکمہ نے 28ورکنگ پلان تشکیل دئیے ہیں مگر ان میں سے صرف 7 پر ہی تا حال ورکنگ کی گئی ہے جس پر انہوں نے کہاکہ مستقبل میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت دئیے جانے والے فنڈز کی ورکنگ پلان کے تحت بنائے گئے منصوبوں پر خرچ کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

میاں یاور زمان نے چیف کنزویٹر آف فارسٹ کو ہدایت کی کہ وہ ورکنگ پلان سے ہٹ کر کئے گئے کاموں کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریںتاکہ اس ضمن میں ذمہ داران کا تعین کیا جا سکی-انہوںنے کہاکہ محکمہ جنگلات کے سروس رولز میں ترامیم و تبدیلی وقت کی ضرورت ہی-انہوںنے کہاکہ کرپٹ او رنااہل افسران واہلکاران کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا او راس سلسلے میں زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیاجائے گا۔

وزیر جنگلات نے افسران پر زور دیا کہ وہ تمام پینڈنگ انکوائریوں کو پہلی فرصت میں نمٹائیں -انہوںنے کہاکہ محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے میرٹ ، گڈگورننس اور شفافیت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں گی-صوبائی وزیر نے متعلقہ ا فسران کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے اندر ورکنگ پلان کے حوالے سے تفصیلی او رجامع رپورٹ پیش کریں تاکہ اس رپورٹ کی روشنی میں ایڈمنسٹریٹو ڈیپارٹمنٹ کے اعلی افسران سے بات کی جا سکے۔