ناقص دودھ و پانی کے نام پر عوام کو زہر پلایا جارہا ہے،میاں کامران سیف

بدھ 28 دسمبر 2016 20:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ ناقص دودھ و پانی کے نام پر عوام کو زہر پلایا جارہا ہے سپریم کورٹ کی طرف سے ازخود نوٹس خوش آئند اور ناقص دودھ اور پانی پر کارروائی عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ۔

(جاری ہے)

ناقص دودھ اور خراب پانی کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں وہ خالص دودھ کی تلاش میں رقم خرچ کرکے اشیاء حاصل کرتے ہیں لیکن اس میں بھی ملاوٹ نے انہیں پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی اگر اپنی ڈیوٹی احسن طریقہ سے سرانجام دیتی اور ملاوٹ کرنے والوں کو نشان عبرت بنادیا جاتا تو آج سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لینے کی ضرورت نہ پڑتی انہوںنے کہا کہ عوام کورپورٹوں کی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے خالص اشیاء کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے اس لیے ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو خالص اشیاء کی فراہمی یقینی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :