فاٹا میں 29دسمبر سے شروع ہونے والے بین الصوبائی ٹیکوانڈو کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے بلوچستان کی ٹیم بھی روانہ ہوگئی

بدھ 28 دسمبر 2016 20:34

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) فاٹا میں 29دسمبر 2016ء سے شروع ہونے والے بین الصوبائی ٹیکوانڈو کراٹے چمپئن شپ میں شرکت کے لئے بلوچستان کی ٹیم بھی روانہ ہوگئی ہے ٹیم کی نمائندگی ضلع لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے ٹیکوانڈو کھلاڑی سیف اللہ خان کررہے ہیں۔ جنہیں صوبائی سطح پر محکمہ کھیل بلوچستان کے تعاون سے ٹیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالشکور لانگو اور کوچ شاکر علی بلوچ نے خصوصی تربیت کے بعد بلوچستان کی نمائندگی کے لئے منتخب کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ نے بلوچستان کے پسماندہ علاقے لسبیلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی کے انتخاب کو خوش آئند اقدام اور ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہرگدان میں ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جو ملکی اور صوبائی سطح پر اپنے صوبہ اور علاقے کی نمائندگی بہتر طریقے سے کرسکتے ہیں۔ اگر ہم انہیں مواقع میسر کریں تو وہ باکسر محمد وسیم کی طرح قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک اور خصوصاًصوبہ کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :