ڈیرہ غازی خان میں ''فل ٹن پروگرام'' کا انتظام کرنے والے تو گرفتار نہ ہو سکے، تاہم پولیس نے درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 19:20

ڈیرہ غازی خان میں ''فل ٹن پروگرام'' کا انتظام کرنے والے تو گرفتار نہ ہو ..

ڈیرہ غازی خان (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) ڈیرہ غازی خان میں ''فل ٹن پروگرام'' کا انتظام کرنے والے تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک دعوت نامے کی تصویر نے کافی دھوم مچائی تھی۔ اس دعوت نامے میں ڈیرہ غازی خان کے ایک رہائشی کی جانب سے اپنی رسم حناء کے موقع پر ''فل ٹن پروگرام'' تحریر کرکے دوست احباب کو دعوت دی گئی۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اس تصویر کے چرچے ہونے کے بعد پولیس بھی فوری متحرک ہوگئی اور دعوت نامہ بانٹنے والے شخص کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔ پولیس تاحال مذکورہ شخص کو تلاش نہیں کر پائی۔ تاہم پولیس نے دعوت نامے پر درج پتے پر چھاپہ مار کر درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جب دعوت نامے پر درج پتے پر پہنچے تو وہاں ایک شخص شراب لے جا رہا تھا۔ جیسے ہی اس شخص نے پولیس کو دیکھا وہ شراب کو وہیں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس تاحال ایف آئی آر میں نامزد ملزم کی تلاش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :