والدین کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا کار کی ڈ رائیونگ سے روکیں، ڈی آئی جی ٹریفک

بدھ 28 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر)سید احمد مبین نے کہا ہے کہ سٹرک پر ٹریفک کا بہائو متاثر ہونے کی سب سے بڑی وجہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنا ، حادثات اور احتجاج ہے ۔ٹریفک وارڈنز سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی اور محفوظ بنانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں ۔والدین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا موٹر کار کی ڈرائیونگ کرکے اپنی اور دوسرے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے سے روکیں۔

سٹی ٹریفک پولیس نے روزانہ کی بنیاد پر طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین کی آگاہی اور پاسداری کی معلومات فراہم کرنے کے لئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں باقاعدہ ٹریفک ایجوکیشن کا سلسلہ شروع کیا ہے جس میں سٹی ٹریفک پولیس کے سنیئرافسران جا کر ناصرف ٹریفک قوانین کی آگاہی دیتے ہیں بلکہ ٹریفک قوانین پر مبنی کتابچہ اور پمفلٹ بھی تقسیم کئے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے پاس پولیس لائنز میں ایک سٹیٹ آف دی آرٹ ٹریفک ٹریننگ سنڑموجود ہے جہاں ہر ماہ سینکڑوں نوجوان ٹریفک قوانین سے متعلق تربیت حاصل کر رہے ہیں۔سڑکوں پر نظم و ضبط ہو تو ہر شہری کو محفوظ اور صاف راستہ ملتا ہے۔تمام افسران کو یہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکٹر انچارج اور پٹرولنگ آفیسرز کے ذریعے پبلک ایڈریس سسٹم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کریںاور سٹرکوں پر موجود شہریوں کو ٹریفک قوانین پر پابندی کرنے کی ہدایت کرتے رہیں۔ریڈیو کے ساتھ ساتھ ہمارے شوشل میڈیا پر بھی شہری روڈ سے متعلقہ تازہ ترین صورت حال سے آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :