پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بڑا منصوبہ بنایا ہے ، محمد شہبازشریف

بدھ 28 دسمبر 2016 20:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نیویڈیولنک کے ذریعے بیجنگ میں چین کی واٹر سیکٹر کی کمپنیوں کے اعلی حکام سے خطاب کیااورپینے کے صاف پانی کے منصوبے کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک بڑا منصوبہ بنایا ہے اورصاف پانی کمپنی کے اعلی حکام کی نااہلی ،غفلت اورغیر پیشہ ورانہ اندازکے باعث منصوبے میں بلاجواز تاخیر ہوئی جس بناپر صاف پانی کمپنی کے اعلی حکام کو معطل کردیاگیاہے اورکنسلٹنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کاحکم دیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اس منصوبے کو پنجاب حکومت کے دیگر منصوبوں کی طرح شفافیت کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ بعض حکام کی غفلت اورنااہلی کے باعث قیمتی وقت اوروسائل ضائع ہوئے ہیں ۔اب ہم نے انتہائی تیزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھنا ہے اوراس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے اس منصوبے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

چینی کمپنیوں کوپنجاب میں ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے۔اس منصوبے کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اس لئے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے ۔واٹر سیکٹر کی معروف چینی کمپنیوں کے اعلی حکام اور پنجاب کے وفدکے اراکین نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :