وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو پٹرولیم لیوی کے معاملات کی تحقیقات کا حکم دیدیا

بدھ 28 دسمبر 2016 20:10

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو پٹرولیم لیوی کے معاملات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو پٹرولیم لیوی کے معاملات کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے تحقیقات ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کو بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اطلاعات تھیں کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں مارکیٹنگ کمپنیاں عوام سے اربوں روپے وصول کر رہی تھیں مگر یہ رقم سرکاری خزانہ میں جمع نہیں کرائی جاتی تھیں۔

متعلقہ عنوان :