وزیر اعظم تمام سیاسی و مذہبی قیادت کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تحسین فواد

بدھ 28 دسمبر 2016 19:51

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی تحسین فواد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تمام سیاسی و مذہبی قیادت کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،عمران خان نے حکومت مخالف ایجنڈے کو اپنا ذاتی مسئلہ بنا لیا ہے،بلاول اور زرداری کو پارلیمنٹ میں آمد پر خوش آمدید کہیں گے،مسلم لیگ (ن) مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے،حکومت نے ان چار سالوں میں کسی کو سیاسی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ نہیں بنایا ہے،آصف زرداری کی واپسی پر حکومت نے کوئی ڈیل نہیں کی ۔

(جاری ہے)

وہ ایک سیاسی پارٹی کے سربراہ ہیں جب چاہیں بیرون ملک آ جا سکتے ہیں ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف عوام سے کیے وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 2013کے الیکشن سے قبل قیادت نے پاکستانی قوم سے جو وعدے کیے ان کو پورا کررہے ہیں جس کا واضح ثبوت سب جماعتوں کے سامنے ہے۔