پاکستانی نژادخاتون ڈاکٹرکوشوہرنے آبائی علاقے جہلم لاکرقتل کردیا

گرفتارملزم کاواردات کااعتراف،پولیس نےمقتولہ خاتون کے بیٹےعماراورلاکالج کے مالک کوحراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 18:38

پاکستانی نژادخاتون ڈاکٹرکوشوہرنے آبائی علاقے جہلم لاکرقتل کردیا

جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :جرمنی میں پاکستانی ڈاکٹرعظمیٰ کوشوہر نے آبائی علاقے جہلم لاکرقتل کردیا،پولیس نےمقتولہ خاتون کے بیٹےعمارکو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون کےقتل کے وقت 14 سال کا بیٹا عمار بھی والدین کے ساتھ تھا۔پولیس کے زیرحراست مقتولہ خاتون ڈاکٹرعظمیٰ کے بیٹے عمارنے بیان ریکارڈ کروایاہے کہ ماں باپ میں اکثر پیسوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

میں نے پاپا سے کہا کہ مجھے گن چلانا سکھائیں۔

(جاری ہے)

پاپا نےمیرے ہاتھ پکڑکرپستول سے ہوا میں پہلا فائرکیا۔ دوسرے فائر کی آواز بہت زیادہ تھی، میں نے کانوں پرہاتھ رکھ لیے۔عمار نے مزیدبتایا کہ جب دیکھا تو میری ماں گری ہوئی تھی، پھرماں کو ہسپتال لے گئے۔جہاں‌پردم توڑ گئی۔واضح رہے ڈاکٹرعظمی نے 16سال قبل پہلے شوہرسے طلاق لیکردوسری شادی شہبازشے کی تھی۔عظمیٰ بی بی کی بہن کاکہناہے کہ بہن اور بہنوئی گزشتہ ہفتے ہی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ جرمن سے وطن واپس لوٹے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزم شہبازعلی نےواردات کا اعتراف کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :