پو لیس سٹیشن روات میں محکمہ لا ئیو سٹا ک و ڈیر ی ڈ وویلپمنٹ کی جا نب سے تقریب کا انعقاد تحصیل گو جر خان اورکلر سید اں کی200غر یب خو اتین میں مفت مویشیوں کی تقسیم

بدھ 28 دسمبر 2016 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پارلیمانی سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ د یہات میں رہنے والی مستحق خوا تین کو معا شی طور پر خود کفیل بنانے کے لئے ان میں مو یشیوں کی مفت تقسیم کا منصو بہ کا میا بی کے ساتھ آ گے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہی خواتین کی معاشی ترقی میں خاطر خواہ مدد حاصل ہو گی۔

ا نہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں کی مستحق خواتین اس خود روزگار سکیم کے تحت اپنے کاروبار کی بنیاد رکھ کر بہت جلد معاشی خود کفالت حاصل کر لیں گی جس سے نہ صرف ان کی معاشی بہتری کی جانب پیش قدمی ہو گی اور کسی حد تک ان کی محرومیوں کا ازالہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں دیہی خواتین میں مو یشیو ں کی مفت تقسیم کے تیسرے مرحلے کے اختتام پربدھ کو تحصیل گو جر خان اور کلر سید اں کی رہا ئشی خو اتین میں میر ٹ کی بنیا د پر مز ید 200 مویشی (جھوٹی/ و یہڑی) تقسیم کی جا ر ہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس سٹیشن روات میں منعقدہ محکمہ لا ئیو سٹاک و ڈ یر ی ڈ ویلپمنٹ را ولپنڈی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب برائے تقسیم مفت مو یشی کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر لائیو سٹاک غلا م حسین بھٹہ، لائیو سٹا ک افسران، و یٹر نری آ فیسرز اور مقامی دیہی خوا تین کی بڑ ی تعدا د نے شرکت کی۔ شرکاء تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے رکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی راجہ محمد حنیف ایڈوکیٹ نے کہا کہ و زیر اعلیٰ پنجاب کے اس منصو بے میں میر ٹ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور اس با ت کا خا ص خیا ل ر کھا گیا ہے کہ یہ مو یشی صر ف ضرو رتمند خو اتین تک ہی پہنچ پا ئیں کیو نکہ میر ٹ پر عمل پیراہوئے بغیر کسی منصو بے کی کا میا بی ممکن نہیں۔

اس مو قع پر منصو بے کی شفا فیت کے حو الے سے گفتگو کر تے ہو ئے ایگز یکٹو ڈ سٹر کٹ آ فیسر زراعت ڈا کٹر ارشد لطیف نے کہا کہ منصو بے کی شفا فیت اور و زیر اعلیٰ پنجاب کے و ژ ن کے مطا بق میر ٹ کو اولین تر جیح د یتے ہو ئے ہما رے و ٹنری آفیسرز نے موصول شد ہ در خو استو ں کی جا نچ پڑ تا ل کی ہے اور اس با ت کو یقینی بنا یا ہے کہ مو یشی حا صل کر نے والی خو اتین ہر لحا ظ سے مقررہ میرٹ پر پو را اتر یں۔انہوں نے مو یشی حا صل کر نے میں کا میا ب خو اتین کو مبا ر کباد د یتے ہو ئے یقین د ہا نی کر وائی کہ وہ ان مو یشیو ں سے متعلق کسی بھی قسم کی بیما ر ی کے با رے میں محکمہ لا ئیو سٹا ک کے عملے سے ہر قسم کی رہنمائی و مدد لے سکتی ہیں۔