وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی ملاقات

صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، شعبہ صحت میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات لائی جارہی ہیں‘شہبا زشر یف

بدھ 28 دسمبر 2016 19:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کی ملاقات جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کہا کہ صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، شعبہ صحت میں انقلابی نوعیت کی اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔

(جاری ہے)

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے، سزائیں بڑھانے کیلئے ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کی جارہی ہے، اس کے علاوہ مریضوں کو معیاری ادویات کی فراہمی کا مربوط پروگرام تشکیل دے دیا گیاوزیر مملکت برائے صحت افضل تارڑ نے صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کے حوالے سے انقلابی اقدامات پر وزیراعلی پنجاب کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی قیادت میں پنجاب حکومت نے صحت شعبہ میں نمایاں کام کیا۔

متعلقہ عنوان :