پنجاب بھر کے کل 581ٹرامہ متاثرین میں 75.73فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین شامل

ان حادثات میں60فیصد متاثرین معاشرے کے نوجوان واحد کفیل ہیں

بدھ 28 دسمبر 2016 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے 581ٹرامہ متاثرین بشمول 425مرد اور 156خواتین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 75.73فیصد ٹریفک حادثات کے متاثرین بھی شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق،73.86فیصد متاثرین موٹر بائیک استعمال کررہے تھے ، 1.86فیصد کاریں، 9.09فیصد رکشہ، 5.45فیصد پیدل چلنے والے، 2.95فیصد ویگنیں،4.55فیصد بسیں، 0.23ٹرک اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق، 89.16فیصد متاثرین ٹریفک حادثات کے موقع پر ہوش میں پائے گئے، 8.43فیصد افراد نیم بے ہوش، 1.72فیصد متاثرین مکمل بے ہوش، جبکہ 0.69فیصد افراد کی اموات واقع ہوگئی۔ اسی طرح،26.51فیصد متاثرین رگڑ کی وجہ سے زخمی ہوئے،11.88فیصد افراد شدید زخمی، 25.30فیصد افراد کو شدید چوٹیں،12.91فیصد سنگل فریکچر، اور دیگر متاثرین جوڑوں، متعدد زخموں، ریڑھ کی ہڈی، سر، چھاتی اور دیگر اقسام کی انجریز کی وجہ سے متاثر ہوئے۔

(جاری ہے)

متاثرین کے پیشہ کے حساب سے، 25.99فیصد طالبعلم، 29.09فیصد متاثرین مزدور، 16.70فیصد گھریلو خواتین،7.75فیصد نجی ملازمین، 1.55فیصد سرکاری ملازمین، اور دیگر کاروباری حضرات شامل ہیں۔ اسی طرح متاثرین کی تعلیم کے حوالے سے دیکھا جائے تو 38.04فیصد غیر تعلیم یافتہ30.12فیصد پرائمری کلاس، 21.51فیصد متاثرین نے میٹرک، 6.88فیصد نے سیکنڈری ایجوکیشن ،3.27فیصد گریجویٹ اور 0.17فیصد متاثرین کی تعلیم ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔

ٹرامہ رجسٹری فارم کے اعداد و شمار کے مطابق، 74.53فیصد متاثرین کی ماہانہ آمدنی15 ہزار سے کم، 23.38فیصد 15 ہزار سی30 ہزار کے درمیان، 1.89افراد 31ہزار سے 70ہزار تک کماتے تھے۔کل 581ٹرامہ متاثرین کی رائے کے مطابق 73.62فیصد ایمرجنسی متاثرین نے ایمرجنسی سروسز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بہترین جبکہ26.38فیصد افراد نے اچھا قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :