ْ خیبرپختونخوا حکومت احتساب کی باتیں کررہی ہے ،صوبہ کرپشن میں ٹاپ پر ہے،مولانا فضل الرحمن

صوبے کی قیادت کو ترقیاتی کاموں کا پتہ ہی نہیں چل رہا،سربراہ جے یو آئی (ف )کا جلسے سے خطاب

بدھ 28 دسمبر 2016 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت احتساب کی باتیں کررہی ہے لیکن صوبہ کرپشن میں ٹاپ پر ہے گزشتہ روز صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ایک بار پھر شدید تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری خیبرپختونخوا سے گزررہی ہے لیکن صوبے کی قیادت کو ترقیاتی کاموں کا پتہ ہی نہیں چل رہا،کرپشن میں خیبر پختونخوا ٹاپ پرہے انہوں نے کہا کہ ملک کو بین الاقوامی قرضوں سے نجات دلانا ہوگا،ترقیاتی کام ہورہے ہیں ،منصوبوں کی تکمیل میں وقت لگتاہے،لوگوں کو ترقیاتی کام کے ثمرات ابھی نہیں ملے،پارلمنٹ کے قانون کے مطابق حرام اشیاء کی خریدوفروخت پر پابندی لگائی جائے،ہم نے پاکستان کو ٹھیک کرنا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر میں مظالم ہورہے ہیں،انڈیاکے مسلمانوں کو حقوق نہیں مل رہے انڈیا سب سے بڑی دہشت گردی پھیلا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :