نسٹ کے پوسٹ گریجویٹ کانووکیشن کے دوران350 فارغ التحصیل طلباء کوڈگریاں دی گئیں

بدھ 28 دسمبر 2016 18:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی (نسٹ ) کے سکول آف الیکٹریکل انجنئیرنگ اینڈ کمپیوٹرسائنس میں پوسٹ گریجویٹ کانووکیشن کے دوران350 فارغ التحصیل طلباء کوڈگریاں دیگئیں، طلباء کوڈگریاں الیکٹریکل انجنئیرنگ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،کمپیوٹرسائنس ،،کمپیوٹراینڈ کمیونیکیشن سیکورٹی ، انفارمیشن سیکورٹی اورایجوکیشن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں ،کانووکیشن کی صدارت یونیور سٹی کے ریکٹرلفٹننٹ جنرل ریٹائرنوید زمان نے کی جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے ماہرین ، حکومتی عہدیدار،کارپوریٹ سنٹرزکے نمائندوں اور فار غ التحصیل طلباء کے والدین نے شرکت کی ۔

اس موقع پرتمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو گولڈ میڈل دیئے گئے ،الیکٹریکل انجنیئرنگ کے شعبہ میں انجنئرحسن سعادت اورانجنیر محمد امیرعاصم خان جلوانا، انجنئیرمحمد عبداللہ حنیف ،انجنئیرنعمانہ ایوب اورانجنیئرمحمد نعمان کوگولڈ میڈل دئیے گئی.انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں محمد ارشد، علی شہزاد اور محمد شیراز انجم بیج 2011ء، بیج 2012ء کی انجینئر سدرہ شہباز اور 2014ء کی انجینئر طیبہ ناز کو صدارتی گولڈ میڈل دیئے گئے جبکہ کمپیوٹر سائنس کے شعبہ میں انجینئر عاطف ریاض، اسامہ حق، بشریٰ قادر، انجینئر محمد ذیشان نواز اور عاصمہ حمزہ بھٹی کو صدارتی گولڈ میڈل عطاء کئے گئے۔

(جاری ہے)

کمپیوٹر اور کمیونیکیشن سیکورٹی کے شعبہ میں انجینئر عائشہ کنول اور انجینئر رضوان محمد کو صدارتی گولڈ میڈل دیئے گئے۔ اسی طرح انفارمیشن سیکورٹی کے شعبہ میں انجینئر حلیمہ ضیاء جبکہ ایجوکیشن میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے شعبہ میں انجینئر سیّد مصطفی حسن کو گولڈ میڈل دیئے گئے۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ریکٹر نے کامیاب پوسٹ گریجویٹ طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نسٹ سے فارغ التحصیل ہونا طلباء کیلئے ایک اعزاز ہے جنہوں نے کامیابی کیلئے سخت محنت کی۔

انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے والدین اور اساتذہ کا احترام کرتے ہوئے اپنے خوابوں کی تعمیر کیلئے خود کو وقف کر دیں۔ ریکٹر یونیورسٹی نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نسٹ نے گذشتہ عرصہ میں ہر حوالہ سے ترقی کی ہے جہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے نوجوان اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ اس وقت نسٹ یونیورسٹی دنیا کی 100 اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔