درخشاں پولیس کی کارروائی ،بنگلوں میں لوٹنے والے ڈکیٹ گینگ ، منشیات سپلائیر ، مفرور ، جواری سمیت 33ملزمان گرفتار

بدھ 28 دسمبر 2016 18:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) درخشاں پولیس کی کارروائی بنگلوں میں لوٹنے والے ڈکیٹ گینگ ، منشیات سپلائیر ، مفرور ، جواری سمیت 33ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، منشیات اور دیگر مال برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او درخشاں انسپکٹر احسن ذوالفقار نے کرمنلز کے خلاف بھر پور ایکشن اور فینسی نمبر پلیٹ ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروایئوں کے دوران ڈکیت گینگ کے 2ملزمان نوید عر فیضان اور امجد خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2پستول ، نقدی اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

گرفتا رملزمان ساحل سمندر پر تفریح کے لیے آنے والی فیملیز اور بنگلوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے۔ جبکہ منشیات کے مقدمات میں 2منشیات سپلایئر گل زمان اور سعید احمدکو گرفتار کر کے چرس کی متعدد راڈیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

ملزمان ساحلِ سمندر پر منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتے تھے۔ علاوہ ازیں جو ا سٹہ کھیلنے والے 3سٹوریوں کو گرفتار کر کے آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی۔

ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب 12مفرور ملزمان گرفتار کر لیے۔ مزید براں فینسی نمبر پلیٹ اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی اور متفرق مقدمات میں 14ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ SHOدرخشاں احسن ذوالفقار کو سال 2016کے آخری ماہ دسمبر میں ریکارڈ کاروائیاں کرنے پر اعلیٰ افسران نے بیسٹ ایس ایچ او قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :